شیخ رشید نے راولپنڈی موٹر وے منصوبے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 جون 2014
شیخ رشید نے درخواست میں وفاق، پنجاب حکومت اور سربراہ میٹرو بس پراجیکٹ کو فریق بنایا ہے فوٹو: فائل

شیخ رشید نے درخواست میں وفاق، پنجاب حکومت اور سربراہ میٹرو بس پراجیکٹ کو فریق بنایا ہے فوٹو: فائل

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد راولپنڈی موٹر وے منصوبے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

شیخ رشید احمد نے اپنے وکیل کے توسط سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاق، پنجاب حکومت اور میٹرو بس پراجیکٹ کے سربراہ کو فریق بنایا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منصوبے کی وجہ سے راولپنڈی کی واحد شاہراہ مری روڈ کو تباہ و برباد کر دیا گیا ہے جس سے کاروباری طبقے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا اس کے علاوہ متعلقہ حکام نے اس منصوبے کے آغاز کے لئے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا۔

درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نالہ لئی ایکسپریس وے کا مفید منصوبہ ترک کر کے بھاری کک بیک کے لئے اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس پراجیکٹ شروع کیا گیا جس کا فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہے اس لئے عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ یہ منصوبہ ختم کرایا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔