الطاف حسین کا پاکستان جانے کا فی الحال کوئی پروگرام نہیں، مصطفیٰ عزیز آبادی

ویب ڈیسک  اتوار 8 جون 2014
الطاف حسین کو اسپتال میں بہترین طبی سہولیات دی گئیں جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔مصطفیٰ عزیز آبادی،فوٹو:فائل

الطاف حسین کو اسپتال میں بہترین طبی سہولیات دی گئیں جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔مصطفیٰ عزیز آبادی،فوٹو:فائل

لندن: ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے کہا ہے کہ الطاف حسین کا فی الحال پاکستان جانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے کہا کہ الطاف حسین کا ابھی پاکستان جانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے جبکہ لندن پولیس کی جانب سے الطاف حسین کی ضمانت کی شرائط میں کسی قسم کی سفری پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کو اسپتال میں بہترین طبی سہولیات دی گئیں جس پر ہم شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ 3 جون کو اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کیس میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا تھا تاہم خرابی صحت کے بنا پر انہیں لندن کے ویلنگٹن اسپتال لے جا یا گیا جہاں ان کی انجیو گرافی کے ساتھ مختلف ٹیسٹ  ہوئے ، طبیعت میں بہتری اورٹیسٹ کے رزلٹ صحیح آنے کے بعد انہیں اسپتال سے پولیس اسٹیشن منتقل کیاگیا جہاں  گزشتہ رات انہیں جولائی تک ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔