ایف بی آر، سیلز ٹیکس کی مد میں 795 ارب روپے کی وصولیاں

اے پی پی  اتوار 8 جون 2014
 ریونیو ہدف کا 75.5 فیصدرہیں، سب سے کم وصولیاں فیڈرل ایکسائز میں62.4فیصد ہوئیں،
 فوٹو: فائل

ریونیو ہدف کا 75.5 فیصدرہیں، سب سے کم وصولیاں فیڈرل ایکسائز میں62.4فیصد ہوئیں، فوٹو: فائل

اسلام آباد: رواں مالی سال 2013-14 کے دوران اب تک ایف بی آر نے سب سے زیادہ ٹیکس سیلز ٹیکس کی مد میں 795 ارب روپے حاصل کیا جو اہداف کا 75.5 فیصد ہے جبکہ فیڈرل ایکسائز کی مد میں سب سے کم 104 ارب روپے ہے جو طے شدہ ہدف کا 62.4فیصد ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق اپریل 2014 تک 1745 ارب روپے کے ٹیکس جمع کیے گئے۔ براہ راست ٹیکس کا ہدف 976ارب روپے تھا اب تک 658 ارب روپے جمع ہوئے جو 67.4 فیصد ہے۔ بلاواسطہ ٹیکس کا ہدف 1499 ارب روپے تھا تاہم 1087 ارب روپے جمع کیے گئے جو 72.5 فیصد ہے۔ سیلز ٹیکس کا ہدف 1054 ارب روپے تھا جس میں 795 ارب روپے جمع کیے گئے یہ سب سے زیادہ 75.5فیصد ہے۔

فیڈرل ایکسائز کا ہدف 167 ارب روپے تھا تاہم اپریل تک 104 ارب روپے کسٹم کا ہدف 279 ارب روپے تھا تاہم 188 ارب روپے حاصل کیے گئے جو 67.3 فیصد ہے اور گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے ہدف سے 1.9 فیصد کم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔