پی ایس ایل9؛ کراچی کے میچز کیلئے ٹریفک پلان سامنے آگیا

زبیر نذیر خان  جمعـء 23 فروری 2024
اہم شاہراہیں ہیوی ٹریفک کیلئے بند رہیں گی، ٹریفک پولیس (فوٹو: فائل)

اہم شاہراہیں ہیوی ٹریفک کیلئے بند رہیں گی، ٹریفک پولیس (فوٹو: فائل)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کراچی میں شیڈول میچز کیلئے ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایس ایل 9 کے پلے آف اور فائنل سمیت 11 میچز کی میزبانی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو دی گئی، ایونٹ کے دوسرے مرحلے کے میچز کا آغاز 28 فروری سے 18 مارچ تک شہر قائد میں ہوں گے۔

اس موقع پر کراچی ٹریفک پولیس نے تماشائیوں کیلئے پارکنگ کیلئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے، وہ شائقین کرکٹ جو کارساز، ملینیم اور نیوٹاؤن سے آرہے ہیں، اپنی گاڑیاں پی ایس بی کوچنگ سینٹر /چائنا گراؤنڈ میں پارک کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: کیا گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو ایکس کیلئے وی پی این استعمال کررہے ہیں؟

دوران میچ سہراب گوٹھ سے جانب نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر، پیپلز چورنگی سے یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم تا نیوٹاؤن، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

1

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔