خاتون نے آئی پیڈ اووِن میں پکانے کیلئے رکھ دیا
شیئر کرنے کے بعد سے پوسٹ پر 30,000 سے زیادہ لائکس اور تبصرے کیے جا چکے ہیں
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ٹوٹا ہوا آئی پیڈ دکھایا گیا ہے جسے ایک خاتون نے غلطی سے اوون کے اندر پکانے کیلئے رکھ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پوسٹ مع تصویر Reddit پر شیئر کی گئی ہے جس میں صارف نے لکھا کہ میری ماں نے غلطی سے اپنا آئی پیڈ اوون میں پکا دیا۔
شیئر کرنے کے بعد سے پوسٹ پر 30,000 سے زیادہ لائکس اور تبصرے کیے جاچکے ہیں۔ جس میں کچھ صارف تو دنگ رہ گئے اور کچھ نے اس حوالے سے چٹکلوں کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کم از کم خاتون اپنے دفاع میں یہ تو کہہ سکتی ہیں کہ ایپل نے اوون میں آئی پیڈ رکھنے کے بارے کوئی انتباہ جاری نہیں کیا ہے۔
دوسرے نے تبصرہ کیا کہ صارف کو اپنی ماں کو ڈاکٹر کے پاس لے جانا چاہئے کیونکہ اوون میں آئی پیڈ ڈالنے کی غلطی دروازے میں چابی بھول جانے کی غلطی سے زیادہ سنجیدہ معاملہ لگتا ہے۔
کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ خاتون خوش قسمت ہیں کہ اسکرین کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی بیٹری پھٹی۔ لیکن اس کے باوجود بیٹری سے چھٹکارا حاصل کریں۔ اس چیز کو کسی بھی آتش گیر چیز کے قریب رکھنا بالکل بھی محفوظ نہیں ہے۔