علی فضل نے آئیکونک اداکار رابرٹ ڈی نیرو کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کردی

ویب ڈیسک  پير 26 فروری 2024
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار علی فضل نے ہالی وڈ کے آئیکونک اداکار رابرٹ ڈی نیرو کے ساتھ اپنی ملاقات کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ جب وہ پہلی مرتبہ ہالی وڈ ادکار سے ملے تو بہت خوش تھے اور وہ ان کے ساتھ ملنے، کمرے میں جانے، آٹو گراف لینے اور تصویر بناتے وقت بہت شرم محسوس کررہے تھے۔


View this post on Instagram

A post shared by ali fazal (@alifazal9)

پوسٹ کے اندر ہی اداکار نے بتایا کہ لیجنڈری اداکار سے ان کی ملاقات دیا مرزا کی وجہ سے ممکن ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔