فیصل واوڈا نے مریم نواز کو ’بزدار ٹو ‘قرار دے دیا

ویب ڈیسک  منگل 27 فروری 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 کراچی: سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے مریم نواز کو بزدار ٹو قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل واوڈا نے مریم نواز کی وائرل وڈیو پر ردعمل میں کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بزدار ٹو کی اکڑ تو ایسی ہے جیسے پاکستان میں ڈالر 200 ، پٹرول 150 اور روٹی 10 روپے کی ہو ۔

انہوں نے کہا کہ یہ بزدار ٹو صرف 98 ووٹوں سے جیتی ہے۔ ڈبے کھول دیے تو پنجاب اسمبلی میں نہیں رائے ونڈ محل میں ایسی حرکتیں ہو سکیں گی۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ یہ ہے عوام کو آئی لو یو ٹو کہنے والوں کا اصل چہرہ ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔