شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک  بدھ 28 فروری 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا جس میں 6 دہشت گرد ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔ ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں ایک سپاہی زخمی ہوا ہے جبکہ  ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ علاوہ ازیں آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کے اغوا میں ملوث تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔