پہلے بچے کی آمد کا اعلان، رنویر اور دیپیکا کی نئی تصاویر سامنے آگئیں

ویب ڈیسک  جمعرات 29 فروری 2024
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے مداحوں کو خوشخبری سُنا دی : فوٹو : فائل

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے مداحوں کو خوشخبری سُنا دی : فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی وڈ کی سپر اسٹار جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون اپنے پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی وجہ سے میڈیا کی سرخیوں میں ہیں اور اب ننھے مہمان کی آمد کے اعلان کے بعد دونوں کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

دیپیکا اور رنویر نے 2018 میں شادی کی تھی اور چھ برس بعد دونوں نے انسٹاگرام کی پوسٹ میں اپنے پہلے بچے کی جلد آمد کا اعلان کیا ہے۔

fghrtghh

اعلان کے بعد دونوں فنکاروں کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں دونوں نے سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور دونوں کافی خوش نظر آتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔