سندھ سے سینیٹ کی دو نشستوں کیلئے 7 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

ویب ڈیسک  اتوار 3 مارچ 2024
سندھ سے سینیٹ کی خالی دو نشستوں پر پولنگ 14 مارچ کو ہوگی—فائل: فوٹو

سندھ سے سینیٹ کی خالی دو نشستوں پر پولنگ 14 مارچ کو ہوگی—فائل: فوٹو

  کراچی: سندھ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی دو نشستوں کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور سنی اتحاد کونسل سمیت 7 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

سینیٹ کی نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں پی پی پی کے اسلم ابڑو، جام سیف اللہ، وقار مہدی اور عاجز دھامرہ شامل ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے شازیہ جعفرانی، علامہ جمیل اظہر اور نذیر اللہ ایڈووکیٹ نے سینیٹ کی دو نشستوں کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

خیال رہے کہ سندھ سے سینیٹ کی دو نشستیں پی پی پی کے جام مہتاب اور نثار کھوڑو کے رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد خالی ہوگئی ہیں اور پولنگ 14 مارچ کو شیڈول ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔