الیکشن 2013 میں ہی ہونگے، توہین عدالت بل کا معاملہ سپریم کورٹ پر چھوڑ دینا چاہئے، چوہدری شجاعت

ایکسپریس اردو  بدھ 11 جولائی 2012
 پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کریں گے،فخرالدین کاانتخاب خوش آئندہے،نیٹوسپلائی میںترکی،یواے ای نے اہم کرداراداکیا۔ فوٹو ایکسپریس

پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کریں گے،فخرالدین کاانتخاب خوش آئندہے،نیٹوسپلائی میںترکی،یواے ای نے اہم کرداراداکیا۔ فوٹو ایکسپریس

اسلام آباد: مسلم لیگ کے صدرسینیٹرچوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ عام انتخابات 2013ء میں ہی ہونگے اور یہ اچھے موسم میںہونے چاہئیں ہماری پارٹی اتحادیوںکیساتھ ملکر الیکشن لڑنے کی خواہشمندہے جبکہ اس حوالے سے پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ بھی کرینگے۔

نیٹو سپلائی کھلوانے میں ترکی اور یو اے ای کی حکومت نے اہم کرداراداکیا،دہری شہریت کا بل کمیٹی میں گیاہے وہاں اپنی تجاویز دیں گے ۔مسلم لیگ ہائوس میںاپنی اورسیکریٹری جنرل سینیٹرمشاہد حسین سیدکی جانب سے وزیراعظم کے مشیرامتیاز احمدرانجھا کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ امتیازرانجھاکی تعیناتی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے لیے اپنے ورکر اور کارکن کتنے اہم ہیں اب وہ مسلم لیگ ہائوس میں بیٹھیںگے،

دہری شہریت والوں کو مشروط اجازت ہونی چاہیے کہ وہ الیکشن میںحصہ لیںمگر جب تک وہ اپنی دہری شخصیت ترک نہ کریں ان کے پاس حکومتی عہدہ نہیں ہونا چاہیے۔ چیف الیکشن کمشنرکا اتفاق رائے سے فیصلہ خوش آئند ہے۔ بجلی بحران سے نمٹنے کیلیے حکومت ہمارے فارمولے پر عمل کررہی ہے۔ مشاہدحسین نے کہا کہ امریکا افغانستان میں جنگ ہار چکا ہے اب ڈرون حملوں کا جواز نہیں بنتا حکومت اس حوالے سے ٹھوس لائحہ عمل اختیار کرے ۔

آن لائن کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ توہین عدالت ترمیمی بل 2012کو عدالت پر چھوڑ دینا چاہیے۔ دریں اثناء چودھری شجاعت اورنائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے چیف الیکشن کمشنر کے عہدہ کیلئے انتخاب پر جسٹس (ر)فخرالدین جی ابراہیم کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا انکے تقرر سے آئندہ الیکشن کے بارے میںبعض حلقوں کے شکوک و شبہات ختم ہو جائیں گے قبل ازیںچوہدری شجاعت نے سید قاسم شاہ کومسلم لیگ خیبر پختونخوا کا صدر مقرر کر دیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔