زیادتی کیس میں گرفتار بھارتی اداکار اندر کمار ضمانت پر رہا

ویب ڈیسک  منگل 10 جون 2014
اندر کمار کو عدالتی حکم پر 25 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

اندر کمار کو عدالتی حکم پر 25 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

ممبئی: خاتون ماڈل سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار بالی ووڈ اداکار اندر کمار کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیشن کورٹ نے خاتون ماڈل سے جنسی زیادتی کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے اندر کمار کی ضمانت 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار اندر کمار نے فلموں میں کام دلوانے کا جھانسہ دے کر 23 سالہ  ماڈل کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر عدالت کے حکم پر انہیں 25 اپریل کو گرفتار کیا گیا۔ اندر کمار فلم  وانٹڈ، ماں تجھے سلام، باغی، کھلاڑیوں کا کھلاڑی اور معصوم سمیت متعدد بالی ووڈ فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔