راحت فتح علی کا البم ’’بیک ٹولو‘‘دبئی میں لانچ کردیا گیا

عمیر علی انجم  بدھ 11 جون 2014
گلوگارراحت فتح علی خان کے نئے میوزک البم ’’بیک ٹولو‘‘کی دبئی میں شاندارلاونچنگ تقریب بھارتی فلم ڈائریکٹرمہیش بھٹ،سلمان احمد ودیگرشریک ہیں ۔  فوٹو : عمیر علی انجم / ایکسپریس

گلوگارراحت فتح علی خان کے نئے میوزک البم ’’بیک ٹولو‘‘کی دبئی میں شاندارلاونچنگ تقریب بھارتی فلم ڈائریکٹرمہیش بھٹ،سلمان احمد ودیگرشریک ہیں ۔ فوٹو : عمیر علی انجم / ایکسپریس

کراچی: راحت فتح علی خان کے نئے میوزک البم ’’بیک ٹولو‘‘کی دبئی میں شاندارلانچنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ شریک ہوئے ۔

اس موقع پر پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے گانوں پرفارم کیاتو مھیش بھٹ ودیگرشرکاجھومتے رہے ۔تقریب کے شرکاسے گفتگوکرتے ہوئے مھیش بھٹ کاکہناتھاکہ راحت فتح علی خان کی آوازمیں جادوہے ان کے گانے جب بھی سنتاہوں تودل کرتاہے دوبارہ سنوں ۔ انھوں نے نصرت فتح علی خان کی یادکوزندہ رکھاہواہے اوران کے کام سے واضح محسوس ہوتاہے کہ یہ ان سے کتناپیارکرتے ہیں ۔

راحت فتح علی خان کاکہناتھاکہ پاکستان کی طرح بھارت میں بھی مجھے بہت پیارملاہے شریاگھوشال،سلمان خان،مھیش بھٹ،انیل کپور، سوناکشی سنہا، سونم کپور،ویشال بھردواج،گلزارسمیت کئی شخصیات ایسی ہیں کہ جنھوں نے مجھے ہمیشہ اس طرح سے دیکھاہے کہ جیسے میں ان کے گھرکافردہوں یہ بہت پیارے لوگ ہیں انکامزیدکہناتھاکہ میرے نئے البم کی پذیرائی بھی اسی طرح ہوئی جیسے میرے ماضی میں گائے ہوئے گیتوں کی ہوئی ہے آج دنیابھرمیں بیک ٹولوکے بارے میں بازگشت ہے میں اس پر خدا کا جتنا شکرادا کروں کم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔