خوفناک حادثے میں ترک صدر کا ایک گارڈ ہلاک اور 3 زخمی

نامعلوم حادثے کا شکار ہونے والے گارڈز ایک صوبے کے دورے کے دوران ترک صدر کے قافلے میں شامل تھے


ویب ڈیسک March 14, 2024
نامعلوم حادثے کا شکار ہونے والے گارڈز ایک صوبے کے دورے کے دوران ترک صدر کے قافلے میں شامل تھے، فوٹو: فائل

ترکیہ میں صدر طیب اردوان کے صوبے سرناک کے دورے کے دوران حادثے میں اُن کا ایک محافظ ہلاک اور دیگر 3 شدید زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے صدارتی محافظوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ یہ افراد کس حادثے کا شکار ہوئے تھے۔

حادثے کا شکار ہونے والے ایک دورے پر صدر کے سیکیورٹی پر مامور تھے۔ ترک صدر طیب اردون مکمل طور پر خیریت سے ہیں اور صوبے کا دورہ مکمل کرکے واپس دارالحکومت پہنچ چکے ہیں۔

ترک حکام نے ''حادثے'' کی تفصیلات بتائے بغیر ایک محافظ کی ہلاکت اور 3 کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال حادثے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات ابتدائی مراحل میں ہیں۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر دورے کے دوران صدر کے قافلے میں شامل ان اہلکاروں کی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش آیا ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں