آئی اے ای اے کے وفد کی دورۂ پاکستان سے متعلق خبریں جھوٹ قرار

آی اے ای اے کا کوئی عہدے دار اس وقت پاکستان کا دورہ نہیں کر رہا اور نہ ہی مستقبل قریب میں کوئی دورہ ہے، دفتر خارجہ


ویب ڈیسک March 15, 2024
(فوٹو: فائل)

دفتر خارجہ نے آئی اے ای اے کے وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی اے ای اے کے وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا رد عمل سامنے آیا ہے، ترجمان نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے اعلیٰ سطح وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ آی اے ای اے کا کوئی عہدے دار اس وقت پاکستان کا دورہ نہیں کر رہا ہے اور نہ ہی مستقبل قریب میں آئی اے ای اے کے ساتھ کوئی بات چیت کا منصوبہ ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے فروری 2023ء میں پاکستان کا دورہ کیا اور اس موقع پر وزارت نے میڈیا کو بریفنگ جاری کی تھی، تاحال کوئی دورہ نہیں ہورہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں