بشریٰ اقبال کا عامر لیاقت حسین کو خراجِ عقیدت ویڈیو وائرل

سیدہ بشریٰ اقبال نے مرحوم عامر لیاقت حسین کو رمضان ٹرانسمیشن کا علمبردار قرار دیا


ویب ڈیسک March 16, 2024
بشریٰ اقبال نے کلام پڑھ کر عامر لیاقت حسین کی یاد تازہ کردی : فوٹو : ویب ڈیسک

نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے ماہِ رمضان کی آمد پر اُنہیں خاص انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

پاکستان میں رمضان ٹرانسمیشن کے بادشاہ کہلانے والے مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے اُن کی پُرانی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے اپنی سحر انگیز آواز میں خوبصورت کلام پیش کیا ہے۔

سیدہ بشریٰ اقبال نے مرحوم عامر لیاقت حسین کی پُرانی تصاویر کی مدد سے نعتیہ کلام کی ویڈیو بنائی ہے جس کے آغاز میں وہ اپنے سابق مرحوم شوہر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے چند اشعار پڑھتی ہیں۔

بشریٰ اقبال اشعار پڑھنے کے بعد اپنی آواز میں 'ایمان رمضان' کے نام سے خوبصورت کلام پڑھتی ہیں، اس کلام کی ویڈیو بھی بشریٰ اقبال نے ہی پروڈیوس کی ہے۔

مزید پڑھیں: بشریٰ اقبال نے اپنی کامیابی عامر لیاقت حسین کے نام کردی

اُنہوں نے کلام کی ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی طرف سے رمضان ٹرانسمیشن کے علمبردار مرحوم عامر لیاقت حسین کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔

سیدہ بشریٰ اقبال کی آواز میں کلام سُن کر مداحوں کا کہنا ہے کہ اس کلام نے ایک بار ہمیں مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی یاد دلا دی ہے، یہ رمضان اُن کے بغیر ادھورا ہے۔




یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے اپنی پہلی بیوی ڈاکٹر بشریٰ کو سال 2020 میں طلاق دے دی تھی اور 9 جون 2022 کی دوپہر کو عامر لیاقت حسین کراچی میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں