راکھی ساونت کو جلد گرفتار کیا جائے گا سابق شوہر کا دعویٰ
اداکارہ نے دبئی سے ضمانت کیلئے بہت کوشش کی ہے لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکی، عادل درانی
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے دعویٰ کیا کہ راکھی کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
ایک انٹرویو میں عادل درانی نے بتایا کہ انہوں نے راکھی پر بہت سارے مقدمات درج کرائے ہیں اور وہ گزشتہ چار ماہ سے دبئی میں مفرور ہے۔
عادل درانی کا کہنا تھا کہ راکھی ساونت نے دبئی سے ضمانت کیلئے بہت کوشش کی ہے لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکی۔
سابق شوہر کا مزید کہنا تھا کہ راکھی جب انڈیا واپس لوٹے گی وہ سلاخوں کے پیچھے جائے گی اور مقدمات کی وجہ سے اس کی اپیل بھی عدالتوں سے مسترد ہوجائے گی۔