ڈائنوسار کے لباس میں ریسنگ جاپان میں ٹرینڈ بن گئی
پہلی ریس جاپان میں اپریل 2022 میں ڈائسین شہر میں منعقد کی گئی
T-Rex نامی ڈائنوسار کے لباس میں ریس کرنے کا کھیل جاپان میں کافی مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق T-Rex کاسٹیوم ریس ایک جاپان میں سب سے زیادہ تیزی سے بڑھنے والے ریسنگ کے کھیلوں میں سے ایک ہے۔
2022 سے اب تک جاپان کے مختلف شہروں میں 40 سے زائد ٹی ریکس ریس منعقد کیے جاچکے ہیں۔ یہ مانا جاتا ہے کہ ٹی ریکس کاسٹیوم ریسنگ کا آغاز 2019 میں ہوا جب ٹی ریکس کے ملبوسات پہنے درجنوں لوگ نے واشنگٹن کے ایمرلڈ ڈاؤنز ریس ٹریک میں حصہ لیا۔
اگرچہ اس قسم کی ریسنگ نے مغرب میں زیادہ مقبلویت حاصل نہیں کی لیکن اس نے جاپان میں کافی مقبولیت حاصل کرلی۔ پہلی ریس جاپان میں اپریل 2022 میں ڈائسین شہر میں منعقد کی گئی۔
اس کے بعد سے یہ ایک ٹرینڈ بن گیا اور ملک کے مختلف خطوں میں 40 سے زیادہ ایونٹس منعقد کیے گئے۔ ڈائسین میں ٹی ریکس ریس کے 36 سالہ بانی ناؤکی کاواموٹو کا کہنا تھا کہ یہ لباس پہن کر کھلاڑی کچھ بھی کرسکتے ہیں جو وہ انسان کے طور پر نہیں کر سکتے، اور اگر آپ ٹی ریکس ہیں تو کوئی شرم کی بات نہیں۔