محکمہ انسداد رشوت ستانی نے راولپنڈی کی عدالت سے نجف حمید کو گرفتار کیا۔ وہ محکمہ انسداد رشوت ستانی کو ایک مقدمہ میں مطلوب تھے اور انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی تھی۔
نجف حمید کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ وہ تاخیر کے ساتھ عدالت پہنچے تو عدالت نے ان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
محکمہ انسداد رشوت ستانی کا عملہ نجف حمید کو حراست میں لے کر روانہ ہوگیا۔
اینٹی کرپشن تفتیشی ٹیم نے نجف حمید کو سینئر سول جج کرمنل وقار حسین گوندل کی عدالت میں پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوانے کی استدعا کی۔ عدالت نے نجف حمید کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرکے انہیں اڈیالہ جیل بجھوانے اور یکم اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
نجف حمید سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بڑے بھائی ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن چکوال میں ان کے خلاف فراڈ سیکشن 420.468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج ہے۔
[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2024/03/whatsapp-video-2024-03-18-at-3.13.30-pm-1710757834.mp4"][/video]
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔