5 ہزار ایکڑ پر چارے کی کاشت، سعودی کمپنی سے معاہدہ

آئی این پی  منگل 19 مارچ 2024
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے الفالفا مویشیوں کیلیے کاشت کا معاہدہ کیا۔ فوٹو : فائل

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے الفالفا مویشیوں کیلیے کاشت کا معاہدہ کیا۔ فوٹو : فائل

ریاض: ایس آئی ایف سی کا لائیو اسٹاک کے شعبے میں سعودی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا لائیو اسٹاک کے شعبے میں سعودی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔  معاہدے میں 5 ہزار ایکڑ اراضی پرالفالفا مویشیوں کیلیے چارے کی کاشت شامل ہے، جسے بعد میں برآمد بھی کیا جاتا ہے۔

یاد رہے دنیا کی سب سے اہم پھلیوں کے چارے میں سے ایک ہے، یہ چارہ مویشیوں کیلیے پروٹین کا ایک بڑا ذریعہ ہے، مویشیوں، گائے کے گوشت، گھوڑوں، بھیڑوں، بکریوں اور گھریلو جانوروں کی دیگر اقسام کے لیے بھی خوراک کا بنیادی جزو ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔