کراچی میں 24 سے 27 جون تک فیض کانفرنس ہوگی

عمیر علی انجم  جمعرات 12 جون 2014
فیض کانفرنس میں شرکت کے مہمانوں کی آمد 20 جون سے شروع ہوجائے گی۔  فوٹو: فائل

فیض کانفرنس میں شرکت کے مہمانوں کی آمد 20 جون سے شروع ہوجائے گی۔ فوٹو: فائل

کراچی: کراچی میں 24سے 27 جون تک فیض کانفرنس کاانعقادہوگا جس میں پاکستان اور بھارت کے ممتازشعرا،ادبا اور دانشوروں سمیت بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔   

تفصیلات کے مطابق شہرمیں 24 سے 27 جون تک ادبی میلہ سجے گا جس میں پاکستان اور بھارت سے فنکارادیب اوردانشورشرکت کررہے ہیں۔ شرکا کی آمد کا سلسلہ 20 جون سے شروع ہوجائے گا جو فیض کانفرنس کے علاوہ دیگر تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

بھارتی اداکارہ نندیتاداس نے گزشتہ روزنمائندہ ایکسپریس سے گفتگو میں  کہاکہ پاکستان میں جدید ادب لکھاجارہاہے، پاکستانی شعرا اور ادیبوں کی کتابیں میری زیر مطالعہ رہتی ہیں، فیض احمد فیض کی شاعری پڑھ کرایسامحسوس ہوتاہے کہ انھوں نے ہمارے دلوں کی بات کی ہے، نندیتا داس نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ میرے کام سراہا ہے، امیدکرتی ہوں یہ دورہ بھی کامیاب رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔