عمران خان اور شیخ رشید احتجاج و توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات سے بری

عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرلی


ویب ڈیسک March 20, 2024
(فوٹو: فائل)

عدالت نے عمران خان اور شیخ رشید احمد کو احتجاج و توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات سے بری کردیا۔


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کے روبرو احتجاج اور توڑ پھوڑ پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمات پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان، شیخ رشید و دیگر کو مقدمات سے بری کردیا۔


یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان لانگ مارچ اور توڑپھوڑ کے 2 کیسز میں بری


عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں مقدمات میں بریت کی درخواست کو منظور کرلیا۔


جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز بریت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے آج سنا دیا گیا۔ ملزمان کی جانب سے سردار مصروف خان اور آمنہ علی نے دلائل دیے تھے۔ عدالت نے مقدمے میں شاہ محمود قریشی ، سیف اللہ نیازی، عامر محمود کیانی، پرویز خٹک، شیریں مزاری، فیصل جاوید، اسد عمر،علی نواز اعوان،راجہ خرم نواز،فیصل جاوید،شیخ رشید احمد سمیت 12 ملزمان کو بری کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں