گورنر سندھ کی ایشیا کے طویل القامت شخص نصیر سومرو کی عیادت امدادی چیک بھی دیا

نصیر سومرو ہمارا قومی اثاثہ ہیں، ان کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے، کامران ٹیسوری کی ڈاکٹرز کو ہدایت


ویب ڈیسک March 21, 2024
گورنر سندھ نجی اسپتال میں نصیر سومرو کی عیادت کررہے ہیں (فوٹو ایکسپریس)

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ںے ایشیا کے طویل القامت شخص نصیر سومرو کی اسپتال میں عیادت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نصیر سومرو گزشتہ چار روز سے گلستان جوہر کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، انہیں سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے اسپتال لایا گیا تھا۔

گورنر سندھ نے اسپتال پہنچ کر نصیر سومرو کی عیادت کی ڈاکٹروں سے علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ نصیر سومرو ہمارا قومی اثاثہ ہیں، ان کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے، گورنر سندھ نے نصیر سومرو کو مالی مدد کا چیک بھی دیا۔ نصیر سومرو نے مسلسل ماہانہ مالی تعاون پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی فرحان چشتی بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں