میرا نام تمغہ امتیاز پانے والوں کی فہرست سےغائب ہے سرمد کھوسٹ

جن لوگوں نے تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی تھی وہ مبارکباد واپس لیں، اداکار


ویب ڈیسک March 22, 2024
میں نے اپنا نام خود تو فہرست میں نہیں ڈالا تھا، سرمد کھوسٹ:فوٹو:فائل

اداکار اور ڈائرکٹر سرمد کھوسٹ نے اپنا نام تمغہ امتیاز پانے والوں کی فہرست سے نکالنے کا انکشاف کیا ہے۔

اداکار سرمد کھوسٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ان کا نام 14 اگست 2023 کو تمغہ امتیاز پانے والوں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے جو مجھے کل 23 مارچ کو وصول کرنا تھا۔

سرمد کھوسٹ نے تمغہ امتیاز پانے والوں کے ناموں کی فہرست شئیر کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے مجھے گزشتہ سال مبارک باد دی تھی وہ اپنی مبارک باد واپس لے لیں۔ فہرست گزشتہ سال جاری کی گئی تھی اور میں نے اپنا نام اس میں خود تو نہیں ڈال دیا تھا۔

گزشتہ سال اگست 2023 میں یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 304 پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو اعزازات کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ سرمد کھوسٹ کا نام بھی اعزاز پانے والوں میں شامل تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں