بیٹی کے بوائےفرینڈ کو قتل کروانے کی کوشش میں پادری گرفتار

پادری نے کرائے کے قاتلوں کو تقریباً 40,000 ڈالرز بھی ادا کیے


ویب ڈیسک March 23, 2024
[فائل-فوٹو]

امریکہ میں ایک 47 سالہ پادری کو اپنی بیٹی کے بوائے فرینڈ کو کرائے کے قاتلوں سے قتل کروانے کی کوشش میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیش آیا جہاں حال ہی میں ایک سیموئیل ڈیالوس پاسیلا نامی پادری کو اس الزام میں گرفتار کیا گیا ہے کہ اس نے بیٹی کے بوائے فرینڈ کو قتل کروانے کیلئے کرائے کے قاتلوں سے رابطہ کیا۔

پولیس نے پادری کو متعدد شواہد اکٹھے کرنے کے بعد گرفتار کیا جس میں اس نے اپنی بیٹی کے بوائےفرینڈ کو قتل کرنے کا حکم دیا۔

اکتوبر 2023 میں قاتلوں نے نوجوان لڑکے پر اس وقت گولیاں برسادیں جب وہ اپنی گاڑی میں بیٹھا ہوا تھا۔ فائرنگ کرنے والے فوری طور پر بھاگ گئے تاہم زخمی نوجوان نے فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچ کر اپنی بچائی۔

لڑکا تفتیش کاروں کو حملہ آوروں کے بارے میں بہت زیادہ معلومات فراہم نہیں کر سکا تاہم 5 ماہ بعد پولیس کو قتل کی اسکیم بنانے والے پادری کا سراغ مل گیا جس کی بیٹی اس لڑکے کی گرل فرینڈ تھی۔

پولیس افسر ریان ریلزبیک نے میڈیا کو بتایا کہ پادری نے حقیقتاً ان کرائے کے قاتلوں کو مطلوبہ نوجوان کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور قتل کرانے کیلئے پادری نے انہیں تقریباً 40,000 ڈالرز بھی ادا کیے۔

پادری کے علاوہ پولیس نے ایک 55 سالہ مشتبہ شوٹر مینوئل سیبریروس کو بھی گرفتار کیا ہے تاہم دوسرے حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں