- ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان صدارتی انتخابات کے مباحثے میں پہلا ٹاکرا
- قومی مینز انڈر 19 چیمپئن شپ اور ون ڈے ایونٹ اچانک ملتوی
- غیر ملکی اسٹارز سے فرنچائزز کے براہ راست معاہدوں کی تجویز
- مہنگائی پر قابو پانے کے لیے نیا محکمہ بنانے کا فیصلہ، عظمیٰ بخاری
- بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی آج عقیدت واحترام سے منائی جائیگی
- کراچی، اسلام آباد، دبئی ایئرپورٹس پر طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ
- بے نظیر بھٹو قتل کیس، اپیلوں کی 7 سال بعد سماعت، فریقین کے وکیل تبدیل
- امریکا پاکستان کی 60 فیصد توانائی کیلیے مدد کر رہا ہے،امریکی سفیر
- شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس،بھارت آن لائن شریک ہوگا
- آئی ایم ایف نے اسپیشل اکنامک زونز کے قیام پر پابندی لگا دی
- IMF کا دباؤ، پنجاب کا اسلام آباد کے بجلی صارفین کیلیے ریلیف واپس
- اسرائیلی وزیردفاع کا غزہ جنگ کا رخ لبنان سرحد کی طرف لے جانے کا عندیہ
- کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت 2 ڈاکو گرفتار
- کراچی: ماڈل کالونی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق
- کراچی: پرانا گولیمار کے قریب نالے میں کمسن لڑکا گر کر لاپتا
- کراچی: ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
- پشاور؛ صوبائی حکومت کی جانب سے ٹی ایم اوز کو اضافی فنڈز جاری
- کراچی: منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب لاش برآمد
- جلسے کے الفاظ پر قائم ہوں، معافی نہیں مانگوں گا، علی امین گنڈاپور
- امریکی شخص کا آنکھیں بند کر کے باسکٹ بال شاٹ کا ریکارڈ
ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر کو جان سے مارنے کی دھمکی مل گئی
ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر اینجل ڈی ماریا کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فٹبالر اینجل ڈی ماریا کو اپنے آبائی گھر روزاریو میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کے آبائی شہر میں منشیات اسمگلرز کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
اینجل ڈی ماریا اسوقت پرتگالی چیمپئن بینفیکا کی نمائندگی کررہے ہیں تاہم فٹبالر اپنے بچپن کے کلب روزاریو سینٹرل سے اپنا آخری میچ کھیل کر کیرئیر ختیم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: رونالڈو اور میسی کے بعد ہیری کین کا مجسمہ بھی ہدف ِتنقید
انکے خاندان کو بھجوائی گئی دھمکی میں کہا گیا ہے کہ “اپنے بیٹے اینجل سے کہو کہ روزاریو واپس نہ آئے کیونکہ ہم خاندان کے ایک فرد کو قتل کردیں گے”۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھمکی دینے والوں نے مزید کہا کہ ’’صوبائی گورنر میکسمیلیانو پلارو بھی بھی آپ کو نہیں بچاسکیں گے، ہم کاغذی نوٹ نہیں چھوڑتے بلکہ اسنائپرز کو پیچھے چھوڑ دیتے ہیں‘‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔