حساس ادارے کے دفترکے گیٹ پرحملہ پی ٹی آئی کارکنان دوبارہ زیرحراست

انسداد دہشت گردی عدالت نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت منظور کی تھی


ویب ڈیسک March 28, 2024
پی ٹی آئی کارکنوں کو ڈی سی راولپنڈی کی ہدایت پر حراست میں لیا گیا:فوٹو:فائل

حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے 8 کارکنوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔ زیر حراست کارکنان میں اسد اللہ،ابرار،رضوان اللہ ،احمد علی،سجاد حیدر، اصف علی، رضوان عظمت اور سہیل طاہر شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کے ان 8 کارکنوں کو ضمانت ملنے پر جیل رہا کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کارکنوں کو ڈی سی راولپنڈی کی ہدایت پر حراست میں لیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت منظور کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں