اسرائیل کی غزہ میں اسپتالوں پر بمباری، 25 افراد شہید

ویب ڈیسک  پير 1 اپريل 2024
اسرائیلی حملوں میں اب تک 32 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

اسرائیلی حملوں میں اب تک 32 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

اسرائیل نے غزہ میں اسپتالوں پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 25 افراد شہید ہوگئے۔

عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وسطی غزہ میں القصیٰ اسپتال پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہوگئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے 18 مارچ سے الشفا اسپتال کا محاصرہ کررکھا ہے۔ اسرائیلی محاصرہ کے باعث اب تک 21 مریض شہید ہوچکے ہیں۔ اسپتال کے مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اسرائیل کے غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں 32 ہزار 782 فلسطینی شہید اور 75 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔