خاتون کو تھپڑ مارنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

رکشہ ڈرائیور نے کرائے پر تکرار کے دوران خاتون کو تھپڑ مارا، پولیس حکام


ویب ڈیسک April 01, 2024
ملزم کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا،ترجمان سیف سٹی:فوٹو:اسکرین گریب

لاہور میں خاتون کو تھپڑ مارنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں خاتون کی رکشہ ڈرائیور سے کرایہ کے معاملے پر تکرار ہوئی۔ رکشہ ڈرائیور نے طیش میں آ کر خاتون کو تھپڑ مار دیا۔

پولیس نے خاتون کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ خاتون نے رکشہ ڈرائیور پر گالم گلوچ اور بیہودہ زبان استعمال کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ خواتین اپنے تحفظ کے لیے موبائل میں ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کریں۔ اب تک 3 لاکھ سے زائد خواتین پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کرچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں