رمضان میں سرکاری اسکولوں کے طلبہ کی ڈانس ویڈیوز بنانے کا حکمنامہ منسوخ

وفاقی نظامت تعلیمات نے یونیسکو کے کہنے پر طلبہ و طالبات کی ڈانس ویڈیوز بنا کر شیئر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا


ویب ڈیسک April 06, 2024
فوٹو: فائل

ماہ مقدس کے دوران سرکاری اسکولوں کے طلبہ کی ڈانس ویڈیوز بنانے کا حکم نامہ منسوخ کردیا گیا۔


وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے جاری حکم نامے میں تعلیمی اداروں میں بچوں اور بچیوں کی ڈانس ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ وفاقی نظامت تعلیمات نے اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے یونیسکو کے کہنے پر ڈانس مقابلے کروانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس میں طلبہ و طالبات سے ڈانس کروانے اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا کہا گیا تھا۔


dance notification


اسلامی اقدار سے متصادم اس نوٹی فکیشن کے اجرا پر والدین کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا تھا، تاہم وزارت تعلیم نے ڈانس ایجوکیشن کا نوٹی فکیشن منسوخ کردیا، جس کے بعد وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام سرکاری اسکولوں میں ڈانس ایجوکیشن حکمنامہ واپس لے لیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ بچوں سے رقص کروا کر ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی یونیسکو مہم ایجوکیشن ان دی ائر کا حصہ ہے، جس کے تحت بچوں میں ایجوکیشن تھرو ڈانس کو فروغ دینا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں