پاکپتن باہمت طالبہ طبیعت خراب ہونے پر ڈرپ لگوائے پرچہ حل کرتی رہی

کے ایم سی ہائی اسکول غلہ منڈی میں طالبہ کی طبیعت خراب ہونے پر ریسکیو1122 نے اسے طبی امداد بہم پہنچائی


ویب ڈیسک April 07, 2024
فوٹو: ایکسپریس نیوز

باہمت اور ہونہار طالبہ دوران امتحان طبیعت خراب ہونے پر ڈرپ لگوائے پرچہ حل کرتی رہی۔

ترجمان ریسکیو1122 کے مطابق کے ایم سی ہائی اسکول غلہ منڈی میں امتحان دیتے ہوئے ایک طالبہ کی طبیعت خراب ہوگئی جسے اطلاع ملنے فوری طبی امداد بہم پہنچائی گئی۔

طبیعت کسی قدر سنبھلنے پرطالبہ نے اصرار کیا کہ وہ اپنا پرچہ مکمل کرے گی، حالانکہ اس کے بازو میں ڈرپ لگی ہوئی تھی۔

باہمت اور ہونہار طالبہ پرچہ حل کرتی رہی اور ریسکیو اہلکار اس کے قریب ہی ڈرپ کو ہاتھ میں پکڑے کھڑا رہا۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق ٹیم ممبر ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن محمد معاذ نے طبی امداد کے ساتھ قوم کی بیٹی کو حوصلہ اور سپورٹ بھی فراہم کی۔

بلند حوصلہ طالبہ پیپر حل کرتی رہی اور ریسکیو سروس اپنے فرض کی ادائیگی میں مصروف رہی، بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی سے قوم کی بیٹی کا قیمتی وقت بھی بچا اور پیپر بھی حل ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں