روحانی دوست

 اتوار 7 اپريل 2024
علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ فوٹو : فائل

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ فوٹو : فائل

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔
ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29
29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔
11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)
تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔
گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔
اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد۔”
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ) ، 2 کے حروف (ب،ک،ر) ، 3 کے حروف (ج،ل،ش) ، 4 کے حروف (د،م،ت) ، 5 کے حروف(ہ،ن،ث) ، 6 کے حروف (و،س،خ) ، 7 کے حروف (ز،ع،ذ) ، 8 کے حروف (ح،ف،ض) ، 9 کے حروف (ط،ص،ظ) ، احسن کے نمبر (1،8،6،5)
تمام نمبروں کو مفرد کردیں:(1+8+6+5=20=2+0= 2 )
گویا احسن کا نمبر2 ہے۔ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ” کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:
(2+9+1=12=1+2=3)
گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
8تا14 اپریل 2024
پیر 8اپریل 2024
آج کا حاکم عدد 4 ہے۔ تبدیلیوں اور اٹھا کے پٹخنے کا دن، حالات توقع کے برعکس ہوسکتے ہیں، کچھ ایسا اچھا یا برا جس کی آپ کو امید نہ تھی ممکن ہے۔ آپ کی تاریخ پیدائش میں اگر 1،2،3،6،7 اور8 خصوصاً 2 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب،ک یا ر ہے تو آج کا دن آپ کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4،5 اور9 خصوصاً 4 کا عدد یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف ت،د یا م ہے تو آپ کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
اسمِ اعظم: ’’یارحیم، یارحمٰن، یااللہ‘‘ 11 بار،یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 9اپریل 2024
آج کا حاکم عدد 3 ہے۔ آپ کا غصہ، جذبات اور تلخی بڑھ سکتی ہے، آگے بڑھنے میں آپ خود یا آپ کا ایک ساتھی رکاوٹ بن سکتا ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3،4،7،8 اور9 خصوصاً 3 کا عدد ہے یا آپ کی پیدائش کا دن جمعرات ہے یا نام کا پہلا حرف ج،ل یا ش ہے تو آپ کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،5 اور6 خصوصاً 5 یا پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ،ن یا ث ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذور سیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص ’’یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم‘‘ 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 10 اپریل 2024
آج کا حاکم عدد 9 ہے۔ ایک ہمت پیدا کرنے والا دن ، آپ کی گفتگو اور عمل میں جارحانہ انداز دکھائی دیتا ہے۔ باوردی اداروں کے لیے حرکت میں برکت والا معاملہ ہوسکتا ہے۔ 1،2،3،5،6 اور7 خصوصاً 6 کا عدد یا پیدائش کا دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و،س یا خ ہے تو آپ کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4،8 اور9 خصوصاً 8 یا پیدائش کا دن بدھ یا نام کا پہلا حرف ح،ف یا ض ہے تو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔
صدقہ: زردرنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چچا پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص ’’یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللہ‘‘ 41 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات11 اپریل 2024
آج کا حاکم عدد 8 ہے۔ مذہبی مقامات، شخصیات اور میڈیا کے لیے ایک مشکل دن ہوسکتا ہے، کوئی حادثہ ہوسکتا ہے، عدالت سے منسلک افراد کے لیے احتیاط طلب دن ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3،4،6،7 اور8 خصوصا 7 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ز،ع یا ذ ہے تو آپ کے لیے بہتر دن ہے۔
لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،5 اور9 خصوصاً 5 کا عدد یا پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ث،ہ یا ن ہے تو اندیشہ ہے کہ کچھ امور میں آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: میٹھی چیز 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص ’’سورۂ فاتحہ 7 بار یا یا قدوس، یاوھابُ، یااللہ‘‘ 21 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 12 اپریل 2024
آج کا حاکم عدد 3 ہے۔ جگر کے امراض افراد کے لیے تلاشِ علاج کے لیے معاون دن ہے، مسائل کا حل مل سکتا ہے رکا ہوا کام چل پڑے گا۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں2،3،4،7،8 اور9 خصوصاً 3 کا عدد یا پیدائش کا دن جمعرات ہے یا نام کا پہلاحرف ج،ل یا ش ہے تو آپ کے لیے بہتری کی امید ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش 1، 5اور6 کا عدد خصوصاً 1 یا پیدائشی دن اتوار یا جن کے نام کا پہلا حرف ا،ی یا غ ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی، سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔ وظیفۂ خاص ’’سورۂ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ‘‘ 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ13 اپریل 2024
آج کا حاکم عدد 6 ہے۔ بوسیدہ اور پرانی عمارت کو ازسرِنو تزئین و آرائش کا موقع مل سکتا ہے۔ یعنی عمررسیدہ کو اپنی جوانی واپس لانے کا کوئی مصنوعی طریقہ مل سکتا ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،4،5،6،8 اور9 خصوصاً 9 کا عدد یا پیدائشی دن منگل یا نام کا پہلا حرف ص،ط یا ظ ہے تو آپ کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3 اور7 خصوصاً 7 کا عدد یا پیدائشی دن پیر یا نام کا پہلا حرف ز،ع یا خ ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ وظیفۂ خاص ’’یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللہ‘‘ 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار 14 اپریل 2024
آج کا حاکم نمبر 9 ہے۔ حکم راں طبقہ اور باوردی اداروں کے باہم کچھ امور میں اختلاف کچھ تلخی کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔ تیزی کے ساتھ اطمینان اور سکون ضروری ہے۔
اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،3،5،6 اور7 خصوصاً 6 کا عدد یا جن کا پیدائشی دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا و،س یا خ ہے تو آپ کے لیے ایک اچھے دن کی امید ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4،8 اور9 خصوصاً 8 عدد یا جن کا پیدائشی دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا حرف ح،ف یا ض ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔ وظیفۂ خاص ’’یاحی، یاقیوم، یااللہ‘‘ 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔