گریٹر اقبال پارک میں جھولے سے گرنے والے بچے کے پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی

 جمعـء 12 اپريل 2024
فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

پنجاب کے دارالحکومت میں قائم گریٹر اقبال پارک میں جھولے سے گرنے والے بچے کی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں ٹریمپولن پر کودنے والا بچہ ناقص چادر ہونے کی وجہ سے زمین پر گرا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوا اور ٹانگ میں فریکچر ہوگیا۔

موقع پر موجود پیٹرولنگ یونٹ کے جوانوں نے زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد اسپتال منتقل کیا جبکہ ڈولفن پولیس نے جھولے کے مالک سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ، ڈولفن اسکواڈ کے حفاظتی دستے تمام پارکس میں خواتین اور بچوں کیلیے موجود ہیں۔

 

ڈولفن پولیس کے مطابق جھولا کی ابتدائی رپورٹ فوری طور پر گریٹر اقبال پارک انتظامیہ کو اگاہ کر دی گئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔