کراچی؛ گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے چھت اور دیواروں پر دراڑیں پڑ گئیں

اسٹاف رپورٹر  اتوار 14 اپريل 2024
گھر پر آسمانی بجلی گرنے کے بعد کا منظر۔ فوٹو : اسکرین گریب

گھر پر آسمانی بجلی گرنے کے بعد کا منظر۔ فوٹو : اسکرین گریب

  کراچی: نیا ناظم آباد میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث گھر کی چھت اور دیواروں پر دراڑیں پڑ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو شہر میں ہونے والی بارش کے دوران نیا ناظم آباد میں رہائش پذیر فیروز الدین نامی شہری کے گھر پر آسمانی بجلی گرگئی جس کے باعث گھر کوجزوی نقصان پہنچا۔

آسمانی بجلی گرنے سے گھر کی چھت اور دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں اور بادلوں میں خوفناک دھماکے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

ایس ایچ او منگھوپیر سرفراز اعوان کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے باعث گھر کے چھجے کو نقصان پہنچا اور گھر میں لگے بجلی کے 2 میٹر گر گئے، آسمانی بجلی گرنے کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔