ترجمے کی مضحکہ خیز غلطی بھارتی ریلوے اسٹیشن پر لگا بورڈ وائرل ہوگیا

اسٹیشن کے بورڈز اور ٹکٹوں پر لکھے ٹرین کے نام کو دیکھ کر مسافر الجھن میں پڑگئے تھے


ویب ڈیسک April 16, 2024
[فائل-فوٹو]

بھارت کی ایک لوکل ٹرین پر لگے سائن بورڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں ترجمے کی مضحکہ خیز غلطی کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائن بورٹ پر بھارت کے مضافاتی علاقے ہٹیا کا ملیالم زبان میں قاتل کے طور پر ترجمہ کیا گیا ہے۔ ہٹیا-ایرناکولم ایکسپریس ہفتہ وار رانچی اور ایرناکولم شہروں کے درمیان چلتی ہے۔ اس ٹرین کے نام ہٹیا کا ملیالم زبان میں "Kolapathakam" ترجمہ کیا گیا ہے جس کا مطلب قاتل ہے۔

بورڈ کی تصویر انٹرنیٹ پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جس پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی۔ رانچی ڈویژن کے سینئر ڈویژنل کمرشل مینیجر نے مقامی نیوز کو بتایا کہ غلطی ہندی لفظ "ہٹیا" کے ساتھ الجھن کی وجہ سے ہوئی ہے کیونکہ بھارتی زبان میں لفظ ہتیا قتل کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غلطی کے نمایاں ہونے کے بعد غلط نام کی تختی کو فوری طور پر درست کردیا گیا ہے۔ اسٹیشن کے بورڈز اور ٹکٹوں پر نئے نام کو دیکھ کر مسافر الجھن میں پڑگئے تھے۔ آن لائن تضحیک کے بعد ریلوے حکام نے فوراً ترجمے کو پیلے رنگ کے پینٹ سے چھپا دیا۔

اس حوالے سے X کے ایک صارف نے پوسٹ کردہ تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ 'خاموش رہو، کوئی ریلوے حکام کو اس غلطی کا نہ بتائے۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ گوگل ٹرانسلیٹ پر بہت زیادہ انحصار کرنے سے یہ نقصان ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں