بی ایل اے کے دہشتگردوں کو ایران سے پناہ اور بھرپور مدد حاصل

بلوچستان کے راستے زیارات پر جانے والے بھی ایرانی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے شر سے محفوظ نہیں رہے


ویب ڈیسک April 16, 2024
(فوٹو: فائل)

پاکستان سے زیارات کے لیے ایران جانے والے افراد بھی دہشت گردوں کے شر سے محفوظ نہیں رہے، بی ایل اے کے دہشتگردوں کو ایران سے پناہ اور بھرپور مدد حاصل ہے۔


گزشتہ دنوں بلوچستان کے علاقے نوشکی میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کے ہاتھوں ایران جانے والی بس کو روک کر شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد 9 زائرین کو جوپنجاب سے انتہائی عقیدت کے ساتھ ایران کے مقدس مزارات کی زیارت کے لیے جا رہے تھے، بس سے اتار کر بے دردی سے قتل کردیا گیا۔


یہ وہ معصوم لوگ تھے جن کے پاس نہ تو اسلحہ تھا اور نہ ہی وہ کسی مسلح گروہ کے فرد تھے اور نہ ہی ان کی کسی سے کوئی دشمنی تھی۔ان کا سفر زیارت کے لیے تھا۔ ایسے افراد کو نشانہ بنانے سے یہ بات بالکل عیاں ہو گئی ہے کہ بی ایل اے کے دہشت گردوں کو ایران سے پناہ اور بھر پور مدد مل رہی ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: نوشکی میں نامعلوم افراد نے 9 مسافروں سمیت 11 افراد کو قتل کردیا


بلوچستان سے گزرتے ہوئے ایران جانے والے زائرین بھی ایران کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے شر سے محفوظ نہیں رہے۔ ایسی سرگرمیاں نہ صرف زائرین کے لیے سنگین دھچکا ہیں بلکہ مذہبی سیاحت کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہیں۔


پاکستان بھر سے زائرین کی بڑی تعداد بلوچستان کے راستے ایران کا راستہ اختیار کرتی ہے۔ ایران کے حمایت یافتہ BLA/BRA دہشت گرد ایسی وحشیانہ کارروائیوں سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ اس حوالے سے ایران کو صورتحال کا جائزہ لینا چاہیے کہ زائرین بے ضرر ہیں اور زائرین کو نشانہ بنانے سے کیا حاصل ہوگا؟۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں