راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

خاتون اور ان کے 6 بچے صحت مند ہیں، اسپتال ذرائع


Staff Reporter April 19, 2024
نومولود بچوں کو نرسری منتقل کردیا گیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

راولپنڈی میں خاتون کے یہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں آپریشن کے ذریعے مسز وحید کے یہاں 6بچوں کی پیدائش ہوئی۔ نومولود بچوں میں 4 لڑکے اور 2 لڑکیاں ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ہزارہ کالونی کی رہائشی مسز وحید اور ان کے 6 بچے صحت مند ہیں۔ بچوں کو لیبر روم سے نرسری منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں