پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا

ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے سارجنٹ ایٹ آرمز کو انکوائری کی ذمہ داری سونپ دی


ویب ڈیسک April 19, 2024

پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری ہونے کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے نوٹس لے لیا۔

سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور اسپیکر قومی اسمبلی نے جوتے چوری ہونے کے معاملہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

قومی اسمبلی کے سارجنٹ ایٹ آرمز کو انکوائری کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ ایاز صادق نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے کر چوروں کا پتا چلانے اور انکوائری جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں