کراٹے کمبیٹ 45؛ پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دیدی

 اتوار 21 اپريل 2024
پریس کانفرنس میں تھپڑ جڑنے والے شاہ زیب رند نے بھارتی کپتان رانا سنگھ کو ہرادیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پریس کانفرنس میں تھپڑ جڑنے والے شاہ زیب رند نے بھارتی کپتان رانا سنگھ کو ہرادیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پریس کانفرنس میں تھپڑ جڑنے والے پاکستانی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند نے بھارتی کپتان رانا سنگھ شکست دیدی۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان نے کراٹے کمبیٹ 45 میں بھارت کو 2-1 سے شکست دی، پاکستانی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند نے بھارتی کپتان رانا سنگھ کو فیصلہ کن آخری راؤنڈ میں ہرا کر پاکستان کو فتح دلوائی۔

پاکستان کے رضوان علی نے پون گپتا جبکہ ہمانشو کوشک نے فیضان خان کو شکست دیکر میچ 1-1 سے برابر کردیا تھا، تاہم کپتان شاہ زیب رند بھارتی ہم منصب رانا سنگھ کو شکست سے دوچار کرکے فتح پاکستان کے نام کی۔

مزید پڑھیں: کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا

دوسرے راؤنڈ میں بھارت کے ہمانشو کوشک کا مقابلہ فیضان خان سے ہوا جس میں فیضان کو شکست ہوئی، میچ میں ہمانشو کا مقابلہ العلومی کریم سے تھا تاہم انکا وزن 5 کلو کم ہونے کی وجہ سے فیضان خان کو فائٹ کا موقع ملا۔

شاہ زیب رند اور رانا سنگھ کا مقابلہ دلچسپ رہا اور میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان کراٹے ماسٹر نے پاکستانی اور ہندوستانی پرچم اٹھائے، دوستی کا ہاتھ بڑھایا! جس پر شائقین انہیں داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

میچ کے اختتام پر شاہ زیب رند سے سوال کیا گیا کہ وہ انہوں نے دونوں ممالک کے پرچم کیوں اٹھا رکھے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’’ہم دشمن نہیں ہیں، ہم دوست ہیں! اس فائٹ کا مقصد دونوں ممالک کے روابط کو قریب لانا ہے‘‘۔

شاہ زیب رند نے فائٹ کیلئے دبئی آنے پر پاکستانی اداکار عمران عباس کا بھی شکریہ ادا جبکہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے متعلق کہا کہ پچپن سے آپکو دیکھ کر بڑا ہوا ہوں، وہ میرے ’’سپر اسٹار‘‘ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔