کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ تیار کرلیا گیا، انٹیلی جنس رپورٹ

شاہ ولی اللہ  منگل 17 جون 2014
انتہا پسند ایئرپورٹ، سیکیورٹی فورسز، نجی ایئرلائنزکے دفاتر، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم، سرکاری املاک، ریلوے اسٹیشنز، پولیس اور رینجرز کو ہدف بنا سکتے ہیں، رپورٹ۔ فوٹو:فائل

انتہا پسند ایئرپورٹ، سیکیورٹی فورسز، نجی ایئرلائنزکے دفاتر، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم، سرکاری املاک، ریلوے اسٹیشنز، پولیس اور رینجرز کو ہدف بنا سکتے ہیں، رپورٹ۔ فوٹو:فائل

کراچی: کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور دیگر کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے انتہا پسندوں نے شمالی وزیرستان میں کیے جانے والے آپریشن کے رد عمل میں کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

حساس اداروں کی جانب سے حکومت سندھ اور ڈی جی رینجرز کو ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  آئندہ چندروز انتہائی اہم  ہیں، تحریک طالبان پاکستان اور دیگرانتہا پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے عناصر نے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے ردعمل میں کراچی کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کا منصوبہ تیارکرلیا ہے۔

حساس اداروں کی رپورٹ میں اس بات کابھی خدشہ ظاہرکیا گیا ہے کہ ان انتہا پسندوں کا ہدف کراچی میں ایئرپورٹ، سیکیورٹی فورسز، نجی ایئرلائنزکے دفاتر، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اوران سے ملحقہ آئل ریفائنریز، سرکاری املاک، ریلوے اسٹیشنز، پولیس، رینجرزاور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں وانٹیلی جنس اداروںکے دفاتر، اہم مقامات، غیرمسلموں کی عبادت گاہیں اور نجی ٹی وی چینلزکے دفاترشامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔