واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری

یہ فیچر ان لوگوں کی ایک فہرست پیش کرے گا جو حال ہی میں آن لائن ہوئے ہوں گے


ویب ڈیسک May 03, 2024

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی ایک ایسا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جو صارفین کو یہ تجویز کرے گا کہ وہ اپنے کس کونٹیکٹ سے گفتگو کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر ان لوگوں کی ایک فہرست پیش کرے گا جو حال ہی میں آن لائن ہوئے ہوں گے۔

ویب سائٹ کے مطابق یہ اقدام 'سجسٹ کونٹیکٹ ٹو چیٹ ود (چیٹ کے لیے کونٹیکٹ کی تجویز)' کے مقصد کے لیے کی جانے والی بڑی تبدیلی کا حصہ ہے۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین کو کونٹیکٹس میں موجود ان لوگوں سے گفتگو شروع کرنے میں مدد ملے گی جن سے کبھی بات نہیں کی گئی ہوگی۔

(تصویر: واٹس ایپ بِیٹا انفو) (تصویر: واٹس ایپ بِیٹا انفو)

تاہم، نئی تبدیلیوں میں اس آپشن کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں یہ دیکھا جاسکے گا کونسا کونٹیکٹ حال ہی میں آن لائن ہوا ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق فیچر کے متعلق اپ ڈیٹ کی نشاندہی واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بِیٹا ورژن میں کی گئی۔

آزمائشی ورژن میں اس وقت آن لائن ہونے والے ہر فرد کو نہیں دِکھایا گیا بلکہ ان لوگوں کو ظاہر کیا گیا جو حال ہی میں آن لائن ہوئے تھے۔

واضح رہے واٹس ایپ اوپر کی جانب چیٹ بار پر کافی عرصے سے 'آن لائن' اور 'لاسٹ سین' دِکھاتا آرہا ہے، جس سے صارفین کو اپنے کونٹیکٹ کے آن لائن ہونے یا آخری بار ایپ پر آنے کے متعلق علم ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں