- ایران نے تحقیقی سیٹلائٹ چمران-1 کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا
- جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ہی روز میں منکی پاکس کے تین مشتبہ کیسز رپورٹ
- فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیلی منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، متحدہ عرب امارات
- چیمپیئنز ون ڈے کپ: پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے ہرادیا
- پاک بھارت تعلقات ،مکالمہ اور امن کے امکانات
- کراچی: مل میں سر پر وزنی چیز گرنے سے محنت کش جاں بحق
- کراچی: فائرنگ کے واقعات میں بچہ جاں بحق، دو بھائی زخمی
- مصطفیٰ کمال کا تحریک انصاف کو ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ
- کراچی میں فینسی نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم
- لاہور، پولیس اہلکاروں کے قتل اور درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
- پارلیمان کے تقدس کیلئے ضروری ہے ملکی و عوامی مفاد میں قانون سازی ہو، وزیراعظم
- پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلیے اقدامات کا فیصلہ
- وفاقی پولیس سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کوتنگ کرنے لگی
- کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
- سندھ حکومت نے پیدائش کے اندراج کی سہولت مفت فراہم کرنے کی منظوری دے دی
- ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ میں آئینی عدالت قائم کی جائے گی، اسحاق ڈار کی تصدیق
- موسلا دھار بارش کے بعد تاج محل کی چھت ٹپکنے لگ گئی
- سندھ کابینہ نے مفت برتھ سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی
- آئینی ترمیم، حکومت اور پی ٹی آئی کی فضل الرحمان کو حمایت کیلیے منانے کی کوششیں
- پشاور: انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، پراسیکیوٹرز کو مراسلہ
ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی20 میں بھی شکست دیدی
کراچی: ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کپتان ہیلی میتھیوز کی شان دار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان کو سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-4 سے جیت لی۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے 5 میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں مہمان ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
قومی ویمن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے سدرہ امین سب سے زیادہ کامیاب بیٹر رہیں، جنہوں نے 52 گیندوں پر5 چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے منیبہ علی نے 19 گیندوں پر 25 رنز اور عائشہ ظفر 22 رنز بنا کر نمایاں رہیں، نتالیہ پرویز 5،گل فیروزہ، کپتان ندا ڈار اورناجیہ علوی2، 2 رنز کی مہمان ثابت ہوئیں۔
فاطمہ ثنا گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوئیں، رامین شمیم 16 اور نشرح سندھو ایک رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایفے فلیچر نے 17 رنز دے کر سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، کیانہ جوزف نے 26 رنز دے کر2، عالیہ ایلاین اور ہیلی میتھوز نے ایک،ایک وکٹ لی۔
مہمان ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے کامیابی کے لیے ملنے والا 135 رنز کا ہدف2 وکٹیں گنوا کر 18.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔
کپتان ہیلی میتھیوز نے شان دار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 59 گیندوں پر11 چوکوں کی مدد سے 78رنز بنائے، شمائن کیمبل نےآوٹ ہوئے بغیر35 گیندوں پر33رنز بنائے اور رشادہ ولیمز 11 گیندوں پر 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں تاہم زیدہ جیمز 7 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہیں۔
پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ سعدیہ اقبال کو ملی۔
ویسٹ انڈیز کی کپتان اور آل راؤنڈر ہیلی میتھوز میچ کے ساتھ ساتھ سیریز کی بھی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔