ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 مئ 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

 نیویارک: کہا جاتا ہے کہ ملازمت کیلئے امیدوار کی سی وی جتنی مضبوط ہوگی ملازمت ملنے کے امکانات اتنے ہی بہتر ہونگے لیکن ایمپلائی کو سی وی دینے کا دلچسپ طریقہ بھی ملازمت حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ کلاؤڈ اسٹوریج ایپ ’Antimetal‘ کے سی ای او میتھیو پارک ہارسٹ نے ایکس پر شیئر کیا جنہیں ایک امیدوار کی طرف سے پیزا اور پیزا کے ڈبے کے ساتھ چسپاں ایک سی وی موصول ہوئی۔

امیدوار نے اپنی سی وی پیزا کے ڈبے کے اوپر منسلک کی جو براہ راست سی ای او سے رابطہ کرنے کے حوالے سے پرجوش تھا۔ امیدوار نے ہاتھ سے لکھا ہوا ایک نوٹ بھی منسلک کیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ وہ کمپنی کے ساتھ انجینئرنگ انٹرن شپ کے لیے درخواست دیے رہا ہے۔

اس نے نوٹ میں یہ بھی کہا کہ یہ پیزا ایک ’رشوت‘ کے طور پر ہے کہ کمپنی کی ٹیم اس کی ویب سائٹ پر جائیں اور اس کا کام کو چیک کریں۔

اس نے لکھا کہ وہ اینٹی میٹل کے کام سے متاثر ہے، براہ کرم اس پیزا سے لطف اندوز ہوں۔ میں انجینئرنگ انٹرن پوزیشن کے لیے درخواست کے طور پر اپنی سی وی دے رہا ہوں۔ میں اس موقع سے بہت پرجوش ہوں اور کمپنی کو جو مجھ سے خدمات چاہیے میں اسے پورا کرنے کیلئے تیار ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔