- آئینی ترامیم؛ امید ہے مولانا ووٹ دیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
- ویمنز ٹیم کو جنوبی افریقا کیخلاف سیریز سے قبل بڑا دھچکا
- آئینی ترامیم کا کابینہ کو نہیں پتہ مجھے کیسے پتہ ہوگا، نائب وزیراعظم
- ضمانت پر رہائی کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ کا مستعفی ہوکر دوبارہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ
- اسلام آباد؛ خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرکے وارداتوں کرنیوالے 2افراد گرفتار
- سوات میں بہو نے ساس کو قتل کرکے ڈکیتی کا روپ دے دیا
- لاہور؛ 8 سالہ بچے کیساتھ بد فعلی کی کوششں کرنے والا ملزم گرفتار
- تمام پی پی سینیٹرز، ایم این ایز کو پارٹی ہدایت کے مطابق ووٹ دینے کا حکم
- لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ
- آئینی ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، مشیر اطلاعات کے پی
- ن لیگی وفد کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات
- چترال میں دو روزہ تجارتی نمائش 'چترال ایکسپو' کا افتتاح
- چیمپئینز ون ڈے کپ؛ بونس پوائنٹس ترمیم کا اعلان
- راولپنڈی سے چوری ہونے والی گاڑی موٹروے ایم ون سے برآمد
- لاہور؛ مشکوک افراد کی فائرنگ سے گشت پر مامور کانسٹیبل جاں بحق
- کراچی پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو گرفتار، اے ایس آئی زخمی
- بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری؛ لازمی سروس ایکٹ نافذ
- کراچی میں موسم زیادہ تر ابرآلود اور رات میں بوندا باندی کا امکان
- گوادر پورٹ تک رسائی کیلیے ترکمانستان کا پاکستان کیساتھ جلد معاہدے کا امکان
- ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے تیل اور گیس کے ذخائر میں اضافہ
محسن نقوی کی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی، لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔
لاہور میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں تین بڑے اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن بلان کا جائزہ لیا گیا۔
محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم، نیشنل ا سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹس کے انعقاد میں ایک سال سے کم وقت رہ گیا ہے، کام میں پہلے ہی تاخیر ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں: محسن نقوی نے روہت شرما کی پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی خواہش کا جواب دے دیا
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی، جو انفراسٹرکچر، ڈومیسٹک کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹرز پر مشتمل ہوگی۔
کمیٹی کے ارکان انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی قواعد و ضوابط کے تحت جلد ہائرنگ کے عمل اور انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی مشاورت سے تینوں اسٹیڈیمز میں عالمی معیار کی سہولتوں کا جائزہ لیں گی۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
محسن نقوی نے ہدایت کی کہ اسٹیڈیمز کے انکلوژرز میں نشتیں لگائی جائیں گی اور شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے ہر نشت کا نمبر ہوگا، قذافی اسٹیڈیم کے مین گیٹ کے دو اطراف انکلوژرز میں نشتوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ اسٹیڈیمز میں اسکور بورڈ اور لائیو اسٹریم کیلئے اسکرین بھی تبدیل کی جائے گی۔
چیئرمین پی سی بی نے ہدایت کی کہ اسٹیڈیمز کی فلڈ لائٹس کو تبدیل کرنے کے لیے تحمینہ لگایا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔