امریکی ایئرپورٹ پر مسافر کی پتلون سے سانپ برآمد

ویب ڈیسک  اتوار 5 مئ 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

میامی: امریکی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی افسران نے ہوائی جہاز میں جانے والے مسافر کی پتلون سے سانپوں کا ایک چھوٹا بیگ برآمد کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے ایک ہوائی اڈے پر عجیب و غریب واقعے میں سیکیورٹی افسران کو ایک مسافر کی پتلون سے سانپوں کا بیگ ملا ہے۔

ریاست میامی میں ایئرپورٹ سیکیورٹی افسران کو  مسافر کی پینٹ سے عینک کا چھوٹا سا بیگ ملا جس میں متعدد سانپوں کے بچے رکھے ہوئے تھے۔ واقعہ مسافر کے ہوائی جہاز میں داخل ہونے سے کچھ دیر قبل ہی پیش آیا۔

میامی کی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے) نے یہ واقعہ X پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ پوسٹ میں دو چھوٹے سانپوں کی تصویر بھی شیئر کی گئی جو دھوپ کے چشمے کے بیگ سے برآمد ہوئے تھے۔

ایڈمنسٹریشن کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ سانپوں کو فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔