- سندھ کابینہ نے مفت برتھ سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی
- آئینی ترمیم، حکومت اور پی ٹی آئی وفود کی فضل الرحمان سے ملاقات
- پشاور: انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، پراسیکیوٹرز کو مراسلہ
- کراچی کی صورتحال عوام میں نفرت کو جنم دے رہی ہے، چیمبر آف کامرس
- سندھ میں سرکاری ملازمین کیلیے نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کی منظوری
- شمالی کوریا: یورینیم افزودگی کی خفیہ تنصیب کی نایاب تصویر جاری
- کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
- ایشن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل
- آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب
- ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کو ہدف بنالیا
- مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد میں کسی قسم کی تاخیر کے ذمہ دار نہیں، الیکشن کمیشن ذرائع
- پنجاب وائلڈ لائف نے نایاب طوطوں اور نیل گائے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
- پی ٹی اے کا ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن پر یوٹرن، سندھ ہائیکورٹ میں نظرثانی درخواست دائر
- گرین ویلی ہائیپرمارکیٹ کا بحریہ ٹاؤن میں کامیاب پرہجوم آغاز
- رستم میں پیر خانے پر آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ہم 10 بڑی آبادی والے ممالک میں ہیں مگر معاشی طور پر 50 ویں نمبر سے بھی نیچے ہیں، گوہر اعجاز
- ایف پی سی سی آئی کا نیشنل اکنامک تھنک ٹینک کے قیام کا اعلان
- بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا چیئرمین تسلیم کرنے کا تاثر درست نہیں، الیکشن کمیشن
- دھابیجی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے بزرگ خاتون جاں بحق
- سینیٹ کے اتوار کو ہونے والے اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ؛ 1 ہلاک اور 4 زخمی
سری نگر : جنت نظیر وادی کے ضلع پونچھ میں بھارتی فضائیہ کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے قافلے میں شامل ایک گاڑی پر چاروں اطراف سے گھیر کر اندھا دھند گولیاں برسادی گئیں۔
یہ حملہ اتنا اچانک اور مؤثر منصوبہ بندی سے کیا گیا تھا کہ انڈین ایئر فورس کے اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔
گاڑی میں بھارتی فضائیہ کے 4 اہلکار موجود تھے جو حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔ حملہ آور کارروائی کے بعد بھارتی فوج کے قافلے کو چکمہ دے کر بآسانی فرار ہوگئے۔
قافلے میں شامل دیگر اہلکاروں نے زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ایک اہلکار کی موت کی تصدیق کردی گئی جب کہ دیگر 4 شدید زخمی ہیں۔
دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حملے کے بعد بھارتی فوج کی مزید نفری طلب کی گئی اور ضلع پونچھ میں گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم 5 اگست 2019 میں مودی سرکار کے سیاہ قانون کے نفاذ کے بعد سے جدوجہد آزادیٔ کشمیر کی تنظیموں کی جانب سے بھارتی فوج پر حملوں میں اضافہ ہوا۔
اس قانون کے تحت مقبوضہ کشمیر کو آئین میں حاصل خصوصی اختیار کو ختم کرکے اسے 2 حصوں (جموں کشمیر اور لداخ) میں تقسیم کیا اور علیحدہ ریاست یا صوبے کے بجائے وفاق کی اکائی بنادیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔