- ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کو ہدف بنالیا
- مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد میں کسی قسم کی تاخیر کے ذمہ دار نہیں، الیکشن کمیشن ذرائع
- پنجاب وائلڈ لائف نے نایاب طوطوں اور نیل گائے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
- پی ٹی اے کا ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن پر یوٹرن، سندھ ہائیکورٹ میں نظرثانی درخواست دائر
- گرین ویلی ہائیپرمارکیٹ کا بحریہ ٹاؤن میں کامیاب پرہجوم آغاز
- رستم میں پیر خانے پر آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ہم 10 بڑی آبادی والے ممالک میں ہیں مگر معاشی طور پر 50 ویں نمبر سے بھی نیچے ہیں، گوہر اعجاز
- ایف پی سی سی آئی کا نیشنل اکنامک تھنک ٹینک کے قیام کا اعلان
- بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا چیئرمین تسلیم کرنے کا تاثر درست نہیں، الیکشن کمیشن
- دھابیجی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے بزرگ خاتون جاں بحق
- سینیٹ کے اتوار کو ہونے والے اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری
- شعیب شاہین اڈیالہ جیل سے رہا، دیگر رہنماؤں کی درخواستِ پر سماعت ملتوی
- سندھ میں بارشوں سے 20 ہزار اسکول متاثر ہوئے ہیں، وزیر تعلیم
- گنڈاپور کو کوئی زبردستی لے کر نہیں گیا وہ مرضی سے گیا اور سات گھنٹے بیٹھا رہا، خواجہ آصف
- جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے ضروری اصلاحات کی ضرورت ہے، صدر مملکت
- پارلیمنٹ ہاؤس میں پی ٹی آئی کا ہنگامی اجلاس، سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت
- ایف آئی اے کی عمران خان سے دھمکی آمیز پوسٹ کے حوالے سے تفتیش
- اسنوکر ورلڈکپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا فاتحانہ آغاز
- آئینی ترمیم: سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد حکومت کی 8 آزاد اراکین سے رابطوں کی کوشش
- خیبرپختونخوا میں گڈ گورننس، اصلاحات کے لیے وزیراعلیٰ پالیسی آفس کا افتتاح
گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی کے خلاف درخواست نمٹادی ۔
ہائی کورٹ میں فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ایڈوکیٹ کی نیب طلبی کے خلاف درخواست ہوئی تو نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے بتایا کہ نیب کے پاس فیصل کے خلاف انکوائری موجود ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے آپ نے کال اپ نوٹس میں فیصل کو ملزم قرار دیا ہے، آپ ان کو ملزم کی جگہ سیلر یا پرچیزر کہہ دیں۔ کیا آپ نے ان کو انکوائری کے مرحلے پر گرفتار کرنا ہے؟
نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ فیصل نے نیب کی انکوائری جوائن کرلی ہے، فی الحال گرفتاری کی ضرورت نہیں۔
عدالت نے فیصل ایڈووکیٹ کی نیب کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست نیب پراسیکیوٹر کے بیان پر نمٹادی۔
دوران سماعت گندم انکوائری کا تذکرہ بھی ہوا۔ جسٹس اعجاز اسحاق خان نے نیب پراسیکیوٹر سے کہا کہ یہ تو چلیں چھوٹے چھوٹے معاملات ہیں گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔