- ویمنز ٹیم کو جنوبی افریقا کیخلاف سیریز سے قبل بڑا دھچکا
- آئینی ترامیم کا کابینہ کو نہیں پتہ مجھے کیسے پتہ ہوگا، نائب وزیراعظم
- ضمانت پر رہائی کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ کا مستعفی ہوکر دوبارہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ
- اسلام آباد؛ خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرکے وارداتوں کرنیوالے 2افراد گرفتار
- سوات میں بہو نے ساس کو قتل کرکے ڈکیتی کا روپ دے دیا
- لاہور؛ 8 سالہ بچے کیساتھ بد فعلی کی کوششں کرنے والا ملزم گرفتار
- تمام پی پی سینیٹرز، ایم این ایز کو پارٹی ہدایت کے مطابق ووٹ دینے کا حکم
- لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ
- آئینی ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، مشیر اطلاعات کے پی
- ن لیگی وفد کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات
- چترال میں دو روزہ تجارتی نمائش 'چترال ایکسپو' کا افتتاح
- چیمپئینز ون ڈے کپ؛ بونس پوائنٹس ترمیم کا اعلان
- راولپنڈی سے چوری ہونے والی گاڑی موٹروے ایم ون سے برآمد
- لاہور؛ مشکوک افراد کی فائرنگ سے گشت پر مامور کانسٹیبل جاں بحق
- کراچی پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو گرفتار، اے ایس آئی زخمی
- بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری؛ لازمی سروس ایکٹ نافذ
- کراچی میں موسم زیادہ تر ابرآلود اور رات میں بوندا باندی کا امکان
- گوادر پورٹ تک رسائی کیلیے ترکمانستان کا پاکستان کیساتھ جلد معاہدے کا امکان
- ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے تیل اور گیس کے ذخائر میں اضافہ
- سلیمہ امتیاز انٹرنیشنل پینل آف ڈویلپمنٹ امپائرز کیلئے نامزد
سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں،سعودی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، ایس آئی ایف سی کے ذریعے رکاوٹوں سے پاک کاروبار دوست ماحول فراہم کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے دورے پر آئے سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا، مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے سعودی ولی عہد کی ویژنری قیادت اور مملکت کو جدید بنانے کے لیے ان کی پالیسیوں کی تعریف کی اور ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔
شہبازشریف کا کہنا تھاکہ زراعت، آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سعودی عرب کی ترقی کو سراہتے ہیں، سعودی عرب سات دہائیوں سے پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے، ان کی فراخدلی کو سراہنے کیلیے میرے پاس الفاظ نہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، سعودی عرب کے سرمایہ کار ایس آئی ایف سی کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بہترین فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی وفد کے دورہ پاکستان سے تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو گا، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات بہت خوبصورت ہیں۔
عشائیہ کے موقع پرسعودی عرب کے معاون وزیر ابراہیم المبارک نے کہا کہ سعودی قیادت کی ہدایت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں،پاکستان سعودی عرب کا اسٹریٹجک دوست اور شراکت دار ہے، سعودی عرب کے نجی شعبہ نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
عشائیہ میں وفاقی وزرا، اعلی حکام، سعودی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے اپنی تقریر کا آغاز عربی میں کیا جسے شرکاء نے بھرپور انداز میں سراہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔