- ایران نے تحقیقی سیٹلائٹ چمران-1 کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا
- جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ہی روز میں منکی پاکس کے تین مشتبہ کیسز رپورٹ
- فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیلی منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، متحدہ عرب امارات
- چیمپیئنز ون ڈے کپ: پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے ہرادیا
- پاک بھارت تعلقات ،مکالمہ اور امن کے امکانات
- کراچی: مل میں سر پر وزنی چیز گرنے سے محنت کش جاں بحق
- کراچی: فائرنگ کے واقعات میں بچہ جاں بحق، دو بھائی زخمی
- مصطفیٰ کمال کا تحریک انصاف کو ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ
- کراچی میں فینسی نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم
- لاہور، پولیس اہلکاروں کے قتل اور درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
- پارلیمان کے تقدس کیلئے ضروری ہے ملکی و عوامی مفاد میں قانون سازی ہو، وزیراعظم
- پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلیے اقدامات کا فیصلہ
- وفاقی پولیس سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کوتنگ کرنے لگی
- کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
- سندھ حکومت نے پیدائش کے اندراج کی سہولت مفت فراہم کرنے کی منظوری دے دی
- ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ میں آئینی عدالت قائم کی جائے گی، اسحاق ڈار کی تصدیق
- موسلا دھار بارش کے بعد تاج محل کی چھت ٹپکنے لگ گئی
- سندھ کابینہ نے مفت برتھ سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی
- آئینی ترمیم، حکومت اور پی ٹی آئی کی فضل الرحمان کو حمایت کیلیے منانے کی کوششیں
- پشاور: انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، پراسیکیوٹرز کو مراسلہ
پریٹی زنٹا کے سوشل میڈیا پر شاہ رخ اور سلمان خان کے بارے میں انکشافات
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر سوال و جواب کے سیشن میں سلمان خان اور شاہ رخ سے متعلق دلچسپ باتیں شیئر کیں۔
پریٹی زنٹا اُن چند ہیروئنز میں سے ایک ہیں جنھوں نے سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ الگ الگ فلموں میں کام کیا۔ اس لیے وہ ان دونوں سپر اسٹارز کے بارے میں کئی ایسی باتیں جانتی ہیں جس سے کم ہی لوگ آشنا ہوں گے۔
اداکارہ پریتی زنٹا سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں۔ اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سوال و جواب کا سیشن بھی رکھتی ہیں۔ ایسے ہی ایک سیشن میں بات چھیڑ گئی بالی ووڈ کے کنگ خان ۔۔ شاہ رخ خان اور دبنگ اسٹار سلمان خان کی۔۔
حسن اتفاق کہیے یا قمست ۔۔ پریٹی زنٹا کی شاہ رخ خان اور سلمان کے ساتھ جوڑی مداحوں میں یکساں مقبول رہی جب کہ عمومی طور پر ایسا نہیں ہوتا۔
پریٹی زنٹا نے فلم ’’دل سے‘‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا اور بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنائی تھی۔ اس کے علاوہ ’’کل ہو نا ہو‘‘، ویر زارا اور ’’کبھی الودع نہ کہنا‘‘ جیسی کامیاب فلموں میں شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں۔
کنگ خان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ خان توانائی سے بھرپور اداکار ہیں۔ وہ سیٹ پر سب کو ہنساتے ہیں اور پُرجوش رہتے ہیں۔ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
سلمان خان سے متعلق پریٹی زنٹا نے بتایا کہ دبنگ خان کی پہچان فائٹنگ ہیرو کے طور پر ہے لیکن وہ اچھی موسیقی کے دلدادہ ہیں۔ وہ نرم دل کے مالک ہیں اور اپنے ساتھیوں کی مدد کے لیے ہر وقت کمربستہ نظر آتے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ سلمان خان بہت محنتی اور باصلاحیت اداکار ہیں، ان کے ساتھ کام کرکے مزہ آتا ہے۔ سلمان خان کے ساتھ پریٹی زنٹا نے ’’ ہر دل جو پیار کرے گا‘‘ اور ’’چوری چوری چپکے چپکے‘‘ میں کام کیا تھا۔
دونوں اداکاروں کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے حوالے سے پریٹی زنٹا نے کہا کہ ایک اچھا اسکرپٹ ملا جس کہانی جاندار ہو اور کچھ نیا کام کرنے کا موقع ہو تو وہ ضرور فلم کریں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔