- فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیلی منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، متحدہ عرب امارات
- چیمپیئنز ون ڈے کپ: پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے ہرادیا
- پاک بھارت تعلقات ،مکالمہ اور امن کے امکانات
- کراچی: مل میں سر پر وزنی چیز گرنے سے محنت کش جاں بحق
- کراچی: فائرنگ کے واقعات میں بچہ جاں بحق، دو بھائی زخمی
- مصطفیٰ کمال کا تحریک انصاف کو ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ
- کراچی میں فینسی نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم
- لاہور، پولیس اہلکاروں کے قتل اور درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
- پارلیمان کے تقدس کیلئے ضروری ہے ملکی و عوامی مفاد میں قانون سازی ہو، وزیراعظم
- پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلیے اقدامات کا فیصلہ
- وفاقی پولیس سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کوتنگ کرنے لگی
- کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
- سندھ حکومت نے پیدائش کے اندراج کی سہولت مفت فراہم کرنے کی منظوری دے دی
- ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ میں آئینی عدالت قائم کی جائے گی، اسحاق ڈار کی تصدیق
- موسلا دھار بارش کے بعد تاج محل کی چھت ٹپکنے لگ گئی
- سندھ کابینہ نے مفت برتھ سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی
- آئینی ترمیم، حکومت اور پی ٹی آئی کی فضل الرحمان کو حمایت کیلیے منانے کی کوششیں
- پشاور: انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، پراسیکیوٹرز کو مراسلہ
- کراچی کی صورتحال عوام میں نفرت کو جنم دے رہی ہے، چیمبر آف کامرس
- سندھ میں سرکاری ملازمین کیلیے نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کی منظوری
بھارت میں افغان قونصلر جنرل 25 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں
ممبئی: بھارت میں افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک 1.9 ملین ڈالر کی مالیت کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران دھر لی گئیں تاہم سفارتی استثنیٰ ہونے کی وجہ سے انھیں گرفتار نہیں کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ایئرپورٹ پر انٹیلی جنس حکام نے شک ہونے پر ذکیہ وردک اور ان کے بیٹے کے سامان کی تلاشی لی تھی اور 25 کلو سونا برآمد کرکے ضبط کرلیا گیا۔
اس واقعے کے بعد بھارت کی افغان قونصل جنرل ذکیہ وردک نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
ذکیہ وردک نے استعفے کی کوئی واضح وجہ تو بیان نہیں کی لیکن اپنی پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران میری ذات پر متعدد بار حملے کیے گئے اور ہتک عزت کا سامنا کرنا پڑا۔
ذکیہ وردک نے مزید لکھا کہ اس طرح کے واقعات افغان معاشرے میں خواتین کو درپیش مشکلات کو ظاہر کرتے ہیں۔ تاہم انھوں نے سونا اسمگل کرتے پکڑے جانے کے الزام پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بھی بھارت میں افغان سفارت خانہ کام کر رہا تھا تاکہ طلبا اور کاروباری شخصیات کی سرگرمیاں جاری رہ سکیں۔
تاہم وسائل کی کمی اور دیگر انتظامی معاملات میں بگاڑ کے باعث گزشتہ برس نومبر میں افغان سفارت خانے کو بند کرنا پڑا تھا اور اس وقت ذکیہ وردک واحد قونصل جنرل کےطور پر کام کر رہی تھیں۔
ذکیہ وردک کے استعفیٰ کے بعد اب بھارت میں ہزاروں افغان شہری بشمول طلباء اور تاجر قونصلر نمائندگی کے بغیر رہ گئے۔
یاد رہے کہ طالبان کے افغانستان کا انتظام سنبھالنے تیسرا سال مکمل ہونے کو لیکن زیادہ تر ممالک نے طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا۔
اگرچہ طالبان حکام کے پاس بیرون ملک تقریباً ایک درجن افغان سفارت خانوں کا مکمل کنٹرول ہے جس میں پاکستان، چین، ترکی اور ایران شامل ہیں لیکن بہت افغان مشنوں کے سابق سفارت کاروں نے عمارتوں اور املاک کا کنٹرول طالبان کو دینے سے انکار کر دیا ہے۔
علاوہ ازیں کئی ممالک میں سفارت کاری کا ایک ہائبرڈ سسٹم کام کر رہا ہے جہاں سفیروں کے واپس چلے جانے کے بعد سفارت خانے کا عملہ معمول کے قونصلر کام جیسے کہ ویزا اور دیگر دستاویزات کا اجراء کررہا ہے۔
اسی طرح اگست 2021 میں طالبان کے حکومت میں آںے کے بعد سے زیادہ تر ممالک نے اپنے سفیر واپس بلوا کر کابل میں اپنے سفارتی مشن بند کر دیئے تھے سوائے پاکستان، چین اور روس کے، ان ممالک کے سفرا اب بھی کابل میں موجود ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔